بلاول بھٹو کہاں گئے؟؟ کل ہوٹل میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا تھا کہ مریم نواز پریشان ہوگئیں؟ ایک خبر نے پاکستان میں بھونچال مچا دیا

گلگت (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ہوٹل سے رخصت ہونے کے لیے بلاول کو ڈھونڈتی رہیں مگر وہ انہیں کہیں نہیں ملے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی چائے پر مختصر سی ملاقات ہوئی،

دونوں رہنماؤں نے گارڈن میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کی،بعدازاں ہوٹل سے رخصت ہونے کیلئے مریم نواز بلاول کو ڈھونڈتی رہیں جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔مریم نواز ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ بلاول کہاں ہیں؟ میں انہیں خدا حافظ کہنا چاہتی ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ پر اگر ضرورت پڑی تو بیٹھ کر بات کریں گے، ہماری ملاقات میں پی ڈی ایم پر بات ہوئی ہے، مشترکہ بیانہ پوری پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ان کا اپنا ہے وہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے، اگر اس بیانیہ کی کوئی مکمل طور پر توثیق نہیں کرسکتا تو وہ اس کی مخالفت بھی نہیں کررہا۔ پی ڈی ایم میں مختلف پارٹیز ہیں سب کے منشور میں فرق ہے ایجنڈے میں فرق ہے، جبکہ ہم سب کا بیانیہ کم و بیش ایک جیسا ہی ہے۔ پی ڈی ایم میں ہمارا چند چیزوں پر اتفاق ہے اور وہ رہے گا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی چائے کی دعوت پر ہوٹل پہنچے تھے جہاں مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

Reference: Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں